Loading
پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن علیشا خان کی شادی میں چہرہ چھپا کر شرکت کرنے اور شادی کے بعد کیمرے سے دور رہنے سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کر دی۔
صحافی حسن چوہدری سے گفتگو میں رمشا خان نے واضح کیا کہ ان کے شوہر یا سسرال کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ کیمرے سے دور رہنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔
اداکارہ کے مطابق وہ اب کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنانا چاہتی ہیں۔ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں اور اب ایک عام شہری کی طرح نجی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ رمشا خان اپنی بہن کی شادی کی زیادہ تر تقریبات میں دکھائی نہیں دیں مگر ایک تقریب میں انہیں ماسک اور چشمہ پہن کر چہرہ چھپائے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا شادی کے بعد ان کے شوہر خوشحال خان یا سسرال کی جانب سے ان کے عوامی سطح پر سامنے آنے پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل