Thursday, August 27, 2026
 

اسلام آباد ہائیکورٹ: سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی درخواست دائر

 



سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ ایڈووکیٹ قاسم اقبال جلالی نے ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج یا سیشن جج ویسٹ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 26 اگست کو پمز میں اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ درخواست میں 26 اگست کے واقعے کی تحقیقات کے لیے فرانزک کرانے اور پمز کے فائر الارم سسٹم کا مکمل آڈٹ کرانے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل