Loading
دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرحان یوسف دورہ انگلینڈ میں انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈیل میں کھیلا جائے گا۔ پہلا یوتھ ون ڈے 9 ستمبر، دوسرا 12 ستمبر، تیسرا 14 ستمبر اور چوتھا 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
Pakistan U19 squad announced for England tour
Farhan Yousaf will lead the 15-member squad on a tour featuring one Youth Test and four Youth ODIs.
???? 2-5 Sep - Youth Test, Arundel
9 Sep - 1st ODI, Arundel
12 Sep - 2nd ODI, Guildford
14 Sep - 3rd ODI, Wormsley
16 Sep - 4th ODI,… https://t.co/pflohgG9VI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2026
قومی اسکواڈ میں فاسٹ بولرز محمد صیام، عبدالسبحان، رضوان اللہ اور عمر زیب شامل ہیں۔
اسپن کا شعبہ محمد حذیفہ اور نقاب شفیق سنبھالیں گے جبکہ آلیان سلمان، احمد حسین، جہانگیر بلال اور حیام خان آل راؤنڈ آپشنز ہوں گے۔
حمزہ ظہور اور عبدالقادر وکٹ کیپرز جبکہ فرحان یوسف، عثمان خان اور حسنین عباس ڈار بیٹنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ٹیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیتی کیمپ کے بعد دو روزہ ریڈ بال انٹرا اسکواڈ میچ بھی کھیلا۔
ٹیم 30 اگست کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگی۔
شاہد انور ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ راؤ افتخار انجم، زوہیب خان اور ہمایوں فرحت کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فرحان، سبحان، احمد، حمزہ، صیام، حذیفہ، نقاب، عمر اور عثمان پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی اپنا انڈر 19 ڈیبیو کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل