Loading
مشہور ہالی ووڈ فرنچائز ’ٹرانسفارمرز‘ کے مقبول کردار آپٹیمس پرائم کو اپنی آواز دینے والے لیجنڈری وائس ایکٹر پیٹر کولن 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیٹر کولن کے ایجنٹ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار بدھ کے روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے، ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
پیٹر کولن کے اہلِ خانہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے پیاروں کی موجودگی میں پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے۔
واضح رہے کہ پیٹر کلن ایک مشہور کینیڈین وائس اوور آرٹسٹ تھے جو کارٹون سیریز ’ٹرانسفارمرز‘ میں ’آپٹیمس پرائم‘ کی جاندار آواز کے لیے دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل