Friday, August 28, 2026
 

لاہور: نازیبا ویڈیو سے بلیک میل کرکے مالک مکان خاتون کو جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 



لاہور لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرکے زیادتی کرنے والے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے خاتون کا کرایہ دار ہے، جو نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کرتا رہا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی فرحت عباس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل