Loading
راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے سلیمان آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سلیمان آباد کے علاقہ الہام میں لواحقین اور علاقہ مکینوں نے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
مشتعل افراد نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔
فوٹیج میں لواحقین و اہلیان علاقہ کو سخت غصے میں ملزم کی ٹھکائی کرتے جبکہ اُس کو زمین پر پٹختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں کچھ لوگ مزید تشدد نہ کرنے اور ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کی تجویز دیتے رہے۔
والد نے بتایا کہ وہ محلہ سلیمان آباد کا رہائشی اور مزدوری کرتا ہے۔ ’میری 12 سالہ بیٹی رات گلی سے لکڑیاں لینے گئی جو واپس نہ آئی، میں کام سے واپس آیا تو بیوی نے مجھے کہ بیٹی کے گمشدہ ہونے کی اطلاع دی جس پر تلاش کرنا شروع کیا اور پھر رات بھر تلاش کرتے رہے لیکن بیٹی نہ ملی‘۔
انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت تلاش کے دوران دیکھا تو میری بیٹی کو ناظم الله اپنے ساتھ لیکر جارہا تھا جس پر میں نے اُسے روک کر پوچھ گوچھ کی تو بیٹی نے بتایا کہ ’ناظم اللہ مجھے ور غلا پھسلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا تھا جہاں اس نے مجھے زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا‘۔
والد کے غصہ ہونے پر وہاں کافی ہجوم اکٹھا ہو گیا، جس نے ملزم ناظم اللہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم مبینہ طور پر ملزم رش کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا۔
والد نے کہا کہ ناظم اللہ نے میری بیٹی کو ور غلا پھسلا کر زیادتی کی ہے لہذا اُس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل