Loading
وزیراعظم نے نیپالی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیپال کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور امداد کی پیشکش کی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے نیپال کو ہنگامی امدادی سامان بھیج رہا ہے۔
نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ نے ٹیلی فون کرنے اور قدرتی آفت کے بعد پاکستان کی جانب سے یکجہتی و حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور امداد کی پیشکش پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل