Friday, August 28, 2026
 

جنوبی وزیرستان کے بازار میں آئی ای ڈی دھماکا، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق اور 8 افراد زخمی

 



جنوبی وزیرستان اپر میں واقع مکین بازار میں آئی ای ڈی دھماکے میں امن کمیٹی کا ایک رکن جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں مکین بازار میں موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کے دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کا ایک رکن عنایت اللہ جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا جمعہ کے روز تقریباً 10:45 بجے مکین بازار میں ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد دکانوں اور سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں امن کمیٹی کے تین ارکان بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے رزمک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل