Loading
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے، ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچا دی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل