Friday, August 28, 2026
 

دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ کا انتقال ہوگیا

 



یوگنڈا  میں دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ اویو نمبا کبمبا اگورو رُکیدی چہارم کا  34 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے.۔ میڈیا رپورٹس کی مطابق بادشاہ کی انتقال کی خبر ملک کی وزیر اعظم نے دی. تورو سلطنت نے بادشاہ اویو کی موت کی وجہ نہیں بتائی، تاہم یوگنڈا کی حکومت کے ایک وزیر کے حوالے سے مقامی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ وہ شدید بیمار تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔ بادشاہ اویو اپنے والد کی موت کے بعد 1995 میں صرف تین سال کی عمر میں مغربی یوگنڈا میں تورو کے بادشاہ بنے۔ اگرچہ یوگنڈا پر ایک منتخب صدر کی حکومت ہے، لیکن اس میں کئی روایتی سلطنتیں ہیں جو سیاسی طاقت نہ ہونے کے باوجود نمایاں ثقافتی اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔ اویو، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ کے طور پر درج کیا گیا ہے، 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر حکومت کی۔ وہ ایک ایسی مملکت کے 13ویں بادشاہ تھے جس کی بنیاد 19ویں صدی کے اوائل میں رکھی گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل