Loading
پیر آباد پولیس نے شہری کو کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر روڈ پر شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے 4 ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2 روز قبل فیکٹری سے چوری کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کر اسے غیر قانونی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حضرت علی ، شیر محمد ، نصیب زادہ اور مزمل کے نام سے ہوئی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل