Saturday, August 29, 2026
 

پختونخوا میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 478 ہوگئی، پشاور سب سے زیادہ متاثر

 



خیبرپختونخوا میں رواں سال 478 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مختلف سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 697 مشتبہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم رواں سال صوبے میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے میں 620 مشتبہ ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے 83 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ صوبے میں سب سے زیادہ 177 تصدیق شدہ ڈینگی کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کوہاٹ میں بھی ڈینگی کے 151 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق بنوں میں ڈینگی کے 31 اور ہری پور میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح سوات میں اب تک ڈینگی کے 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے صوبے بھر میں 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد گھروں کا معائنہ کیا گیا۔ گھروں کی انسپکشن کے دوران 600 مقامات پر ڈینگی لاروا مثبت پایا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے 22 ہزار سے زائد آؤٹ ڈور سائٹس کی بھی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران 304 آؤٹ ڈور مقامات کو ڈینگی لاروا کے حوالے سے مثبت قرار دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل