Loading
کراچی میں جامعہ کراچی کے احاطے میں چوری کی واردات پیش آئی جہاں اساتذہ بھی محفوظ نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل کے چیئرمین ڈاکٹر باسط کی گاڑی کے شیشے توڑ کر نامعلوم افراد سامان لے اڑے۔ ڈاکٹر باسط کے مطابق وہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے کہ اس دوران ملزمان نے گاڑی کے شیشے توڑ کر موبائل فون اور پرس چوری کرلیا، جس میں اہم دستاویزات بھی موجود تھیں۔
متاثرہ استاد کا کہنا ہے کہ واقعے سے یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ تھانے کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے موجود تو ہیں، تاہم وہ متاثرہ گاڑی کی حدود کو کور نہیں کرتے۔
دوسری جانب جامعہ کراچی میں سیکیورٹی صورتحال پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اعتراف کرتا سنائی دیتا ہے کہ وہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔
اس انکشاف کے بعد جامعہ کراچی میں سیکیورٹی انتظامات پر مزید سوالات کھڑے ہوگئے ہیں، جبکہ گاڑیوں سے چوری کے بڑھتے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل