Loading
وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر تمباکو کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں آر ٹی او ٹو کراچی نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر بڑا چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ سازی کی مشینری، خام مال اور تیار سگریٹ ضبط کرلیے۔
آر ٹی او حکام کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی سگریٹ فیکٹری کو سیل کردیا گیا جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف اسپیشل جج کسٹمز و ٹیکسیشن کی عدالت میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رکھی جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل