Sunday, August 30, 2026
 

ایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

 



ایران میں ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلے ریکارڈ کیے گئے جس نے ملک میں زلزلہ خیزی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔ تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے سیسمولوجیکل نیٹ ورکس کے مطابق 15 سے 21 اگست کے دوران ایران میں 54 زلزلوں کی شدت 3 سے کم، 3 زلزلوں کی شدت 3 سے 4 جبکہ 2 زلزلوں کی شدت 4 سے 5 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 19 اگست کو کرمانشاہ صوبے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی۔ صوبوں میں خراسان رضوی 13 زلزلوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ کرمانشاہ اور کرمان میں 7،7 اور سمنان میں 6 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران تہران، مشرقی و مغربی آذربائیجان، اردبیل، البرز، جنوبی خراسان سمیت 15 صوبوں میں کوئی زلزلہ ریکارڈ نہیں ہوا۔ تہران یونیورسٹی کے مطابق مارچ 2025 سے مارچ 2026 تک ایران بھر میں 2.5 سے زیادہ شدت کے 2 ہزار 380 زلزلے ریکارڈ کیے گئے جن میں 910 کی شدت 3 سے زیادہ، 130 کی شدت 4 سے زیادہ اور 15 زلزلوں کی شدت 5 سے زیادہ تھی۔ ایران دنیا کے انتہائی زلزلہ خیز خطوں میں واقع ہے۔ دنیا کے تقریباً 2 فیصد زلزلے ایران میں آتے ہیں، جبکہ 20ویں صدی کے دوران دنیا بھر میں زلزلوں سے ہونے والی اموات میں 6 فیصد سے زیادہ ایران میں رپورٹ ہوئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل