Loading
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے 27 ستمبر لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی چندہ مہم سے متعلق دلچسپ ٹویٹ کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اکبر ایس بابر نے لکھا کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت نے ایک نئی ’’چندہ‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’چندہ‘‘ دینے والوں کو ’’چندہ‘‘ لینے والوں سے "money back guarantee" کا بیان حلفی ضرور لینا چاہیے۔
بانی رہنما نے کہا کہ بیان حلفی میں ضمانت دی جائے کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی منسوخی (overtaken by events) کی صورت میں تمام رقم واپس کر دی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل