Loading
حکومت کا نجکاری کا پانچ سالہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے اور دو سال بعد بھی اہداف نامکمل نظر آ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا 5 سالہ نجکاری پروگرام اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتا ہے جس کے باعث بڑے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے اگست 2024 میں 2024 سے 2029 تک کے لیے ایک جامع 5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 24 مختلف سرکاری اداروں کو 3 مراحل میں فروخت کیا جانا تھا۔
تاہم اس منصوبے کے 2 سال گزر جانے کے باوجود پہلے مرحلے کے اہداف تاحال تشنہ تکمیل ہیں۔
منصوبے کے پہلے سال کے دوران 10 اہم اداروں کی نجکاری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن اس سلسلے میں حکومتی کوششیں بار آور ثابت نہ ہو سکیں اور تاحال صرف فرسٹ ویمن بینک اور پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو سکی ہے، جو کہ مقررہ اہداف کے مقابلے میں انتہائی معمولی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل