Loading
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم رواں ہفتے برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سے ملاقات کرے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چند روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں کے ایک انٹرویو کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز جاری رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز لنچ کے دوران اسکائی اسپورٹس نے سابق پاکستانی کپتان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کا انٹرویو نشر کیا۔
اس کے بعد پی سی بی نے حتیٰ کہ دوسرے ٹیسٹ کو دوبارہ شروع نہ کرنے اور تین میچز کی سیریز منسوخ کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔
معاملے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے سے رہنمائی حاصل کی۔
دوسری جانب بکنگھم پیلس کے مطابق کنگ چارلس کی پاکستان ٹیم سے ملاقات پہلے ہی طے شدہ شیڈول کا حصہ تھی اور اس کا مذکورہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کنگ چارلس کلیرنس ہاؤس کے باغات میں کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔
توقع ہے کہ ملاقات تقریباً 15 منٹ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 21 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں کئی سال پاکستان کی قیادت کی اور 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست دے کر پاکستان کو چیمپئن بنوایا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل