Monday, August 31, 2026
 

خاتون لیکچرار کو راہ چلتے ہراساں کرنے والے سابق طالب علم کی فوٹیج سامنے آگئی

 



خاتون کالج لیکچرار کو راہ چلتے ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گڑھی شاہو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جو خاتون کالج لیکچرار کا سابقہ طالب علم نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گلی سے گزرنے والی خاتون استاد کا زبردستی راستہ روکا۔ ملزم نے خاتون کا بیگ بھی چھینا اور اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو خاتون لیکچرار کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم واصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل