Wednesday, September 02, 2026
 

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم بخار میں مبتلا

 



لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا ہوگئے۔ لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی بھاری شکست اور کرکٹ بورڈ کے اچانک فیصلوں کے بعد لندن میں موجود قومی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے، ٹیم ہوٹل میں سناٹے اور بے چینی کی فضا پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم جو میچ میں صرف 8 اور 6 رنز بنا سکے، شکست اور ہیڈ کوچ سمیت سات کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے فیصلے کے باعث ذہنی دباؤ میں ہیں اور اسی دوران بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے بابر اعظم کی طبیعت ناساز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے خود انہیں بخار سے آگاہ کیا، تاہم تشویش کی کوئی بات نہیں۔ ان کے مطابق بابر اعظم کی حالت فٹ ہیں اور وہ جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل