Wednesday, September 02, 2026
 

جنگ 1965ء کا دوسرا روز؛   پاک فوج نے دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا تھا

 



ستمبر 1965 کی جنگ کے دوسرے روز بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے محاذوں پر بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی  اور ساتھ ہی اعتراف کیا تھا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ بھارت کے آرمی چیف جنرل جے این چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ دوسری جانب سابق صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ ابتدا ہی سے بھارت کی پاکستان اور کشمیرکے متعلق نفرت اور دشمنی پر مبنی پالیسی کے نتیجے میں سنگین صورتحال پیدا ہوئی۔ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پاکستان کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردارعبدالقیوم نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارتی افواج نے جارحیت کا ارتکاب کرکے اپنی موت کو خود دعوت دی ہے۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی مبصرین نے بھارت کی جانب سے فضائی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہارکیا۔ بھارتی افواج کی جارحیت کے پیشِ نظر تمام فارمیشنز کو2 ستمبرکی صبح تک کنسنڑیشن (concentration) ایریاز سنبھالنے کے وارننگ آرڈرز جاری کر دیے گئے تھے۔ کشمیر کے محاذ پر پاک فوج نے سونا مرگ کے نزدیک ایک بھارتی پلاٹون کا مکمل صفایا کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملے جاری رکھے۔ پاکستانی افواج نے چھمب سیکٹر میں مشرق کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے 15 ٹینک قبضے میں لیے  اور 150 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل