Loading
ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) ٹریننگ سینٹرخضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پُروقارپاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کے خضدارمیں قائم ٹریننگ سینٹرسے 1422 ریکروٹس تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ ہو ئے۔ پاسنگ آؤٹ کی اس تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ خضدارتھے۔
پاسنگ آؤٹ تقریب میں مقامی عمائدین، سول وعسکری حکام اورطلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ خضدارنے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کومبارکباد پیش کی۔
تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اورمہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہرکوآئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل