Loading
رواں سال مون سون سیزن کے دوران کراچی میں بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوئیں جبکہ اندرون سندھ میں بھی معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئیں تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے اب آئندہ 3 ماہ کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
موسمیاتی ماڈلز کے مطابق سندھ میں خشک موسم غالب رہنے کی توقع ہے، ستمبر سے نومبر تک سندھ میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
جنوب مشرقی سندھ میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں کے امکانات کم ہیں۔
ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کی کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ موسمیاتی صورتحال پر ایل نینو اور انڈین اوشن ڈائی پول کے اثرات برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل