Loading
پاکستان ہاکی ٹیم پانچ ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی، جہاں میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی قومی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو کوریا کے خلاف سیریز اور ایشین گیمز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے مطابق کوریا کے خلاف تین میچ کھیلنے سے ایشین گیمز کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔
پاکستانی ٹیم پندرہ ستمبر کو ایشین گیمز کے لیے ایچی ناگویا پہنچے گی۔ ایشین گیمز میں پاکستان کے گروپ میں ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں، جبکہ گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
صدر پی ایچ ایف کے مطابق قومی چیمپئن شپ کے لیے دو کروڑ اسی لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے، جبکہ قومی سینئر، جونیئر اور انڈر ففٹین ہاکی چیمپئن شپ جنوری میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم نتائج آنے میں وقت لگے گا۔ ان کے مطابق ماضی میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل ختم کرنے اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔
مزید کہا گیا کہ ڈومیسٹک سطح پر بھی کھلاڑیوں کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل