Wednesday, September 02, 2026
 

چینی صدر شی جن پنگ اچانک مصر پہنچ گئے، ایران سے تعلقات پر امریکا کی پابندیوں کا خطرہ

 



قاہرہ: چین کے صدر شی جن پنگ مصر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔ شی جن پنگ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب مصر اور چین دونوں کو ایران کے ساتھ مالی اور تجارتی روابط کی وجہ سے امریکی پابندیوں کے خطرے کا سامنا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شی جن پنگ منگل کی شام مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے۔ یہ چینی صدر کا مشرق وسطیٰ کا ایک اہم اور غیر معمولی دورہ قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کئی ماہ سے جاری جنگ نے خطے کے اہم تجارتی راستوں اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ واشنگٹن نے گزشتہ ماہ ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ تہران کے ساتھ مالی یا تجارتی روابط رکھنے والے ممالک اور اداروں پر بھی نئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ اس صورتحال میں مصر اور چین کے مالیاتی ادارے بھی امریکی کارروائی کی زد میں آنے کے خدشات سے دوچار ہیں۔ مصر کی سوئز یونیورسٹی کے سیاسیات کے پروفیسر جمال سلامہ کے مطابق شی جن پنگ کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب چین کے اقتصادی مفادات امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ سے براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ سنگاپور میں قائم مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے محقق لیو جیا کے مطابق چین واضح طور پر مصر کے ساتھ تعاون کے ذریعے خطے کے معاملات کو سنبھالنے اور ان پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ Chinese President Xi Jinping said on September 1 that China and Egypt set an example of friendship, solidarity and coordination between developing countries, with strong political mutual trust, fruitful mutually beneficial cooperation, and close and effective coordination in… pic.twitter.com/4YICbnDoEb — CCTV+ (@CCTV_Plus) September 2, 2026 چین مشرق وسطیٰ کے کئی اہم ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے اور مصر کو بھی خطے میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔ مصر اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں بھی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ چین اور مصر دونوں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ اس مشترکہ مؤقف کی وجہ سے بھی دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعاون کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل