Wednesday, September 02, 2026
 

راولپنڈی: سی سی ڈی کا جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ، سب انسپکٹر شہید

 



راولپنڈی میں مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان غیور شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں سی سی ڈی کا جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ ہوا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان غیور شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، سی سی ڈی کا جرائم پیشہ سے مقابلہ تھانہ چکلالہ کی حدود میں ہوا۔  حکام نے تصدیق کی کہ مقابلے میں کراس فائرنگ کے دوران سب انسپکٹر عدنان غیور شہید ہوگئے، سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان  غیور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم کا تعاقب کررہے تھے۔ تھانہ چکلالہ کہ حدود کیو کے ہائٹس سفاری فیز ون پہنچے تو ڈاکو نے فائرنگ کی، پولیس حکام نے کہا کہ سر میں گولی لگنے سے عدنان غیور شہید ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل