Loading
پاکستان میں یومِ دفاع و شہدا کےموقع پر نوجوانوں کا عزم قابل دید ہے، جہاں شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ روشن پاکستان کےعزم کااعادہ کیا جا رہا ہے۔
یومِ دفاع وشہدا درحقیقت ارضِ پاک کے بہادرسپوتوں کی شجاعت اورلازوال قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں نوجوان ارض پاک سے تجدید عہد وفا کرتے ہیں اور شہدا کےعزم وحوصلے کواپنی زندگیوں کے لیے مشعلِ راہ بنانے کا اعادہ کرتے ہیں۔
پاکستانی نوجوان یوم دفاع و شہدا پراپنےغازیوں اورشہیدوں کوسلامِ وفا پیش کرتے ہیں۔ ہرپاکستانی جوان فولادی جذبے کا حامل،محنت،عزم اورکردارہی وطنِ خداداد کی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔ پاکستانی نوجوان ہی ہیں جو اپنے اسلاف کے خوابوں کوپورا کرکے اس وطن کوترقی کی منزل پرلے جائیں گے۔
پاکستان کواپنی حقیقی منزل پرپہنچانے کے لیے قوم اور اس کے نوجوان غیرمتزلزل عزم رکھتے ہیں۔ یومِ دفاع و شہداء پر ہم عہد کرتے ہیں کہ اتحاد اورمحنت سے پاکستان کوترقی کی منزل تک لے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل