Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے قانون سازی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے۔
عدالت نے وزارت تعلیم، وزارت اطلاعات، پی ٹی اے اور پیمرا کو بھی جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے لاء آفیسر کو حکم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری وقاص ناصر کی درخواست پر سماعت کا دوصفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔ درخواستگزار کی جانب سے وکلاء جلال حیدر اور محمد یحییٰ فرید خواجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل کے مطابق پاکستان میں بچوں کی آن لائن حفاظت کیلئے جامع اور مربوط قانونی فریم ورک موجود نہیں، سوشل میڈیا کے غیر محفوظ استعمال سے بچوں کو سائبر بُلنگ، آن لائن استحصال اور نقصان دہ مواد کے خطرات لاحق ہیں، وکیل کے مطابق وفاق اور متعلقہ قانونی و ریگولیٹری ادارے بچوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے اقدامات کے پابند ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 ستمبر کو مقرر کردی
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل