Wednesday, September 02, 2026
 

ہیری اسٹائلز اور زوئی کراوٹز نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں، تقریب کیسی ہو گی؟

 



معروف برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز اور امریکی اداکارہ زوئی کراوٹز نے مبینہ طور پر اپنی شادی کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ امریکی جریدے پیپل سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جوڑا ایک مختصر اور نجی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا خواہشمند ہے جس کے بعد دوستوں اور اہل خانہ کیلئے بڑی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شادی میں لائیو میوزک کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گی جبکہ ہیری اور زوئی کی سب سے بڑی ترجیح اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ خوشی کا موقع گزارنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیری اسٹائلز اور زوئی کراوٹز اپنی منگنی سے بے حد خوش ہیں اور مصروف پیشہ ورانہ زندگی کے باوجود ایک دوسرے کیلئے وقت نکالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل