Wednesday, September 02, 2026
 

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: درخواست گزاروں کے لیے 313 ارب روپے کے قرضے منظور

 



وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت سستے گھروں کی تعمیر کے لیے 313 ارب روپے سے زائد قرضے منظور ہو چکے ہیں، صرف گزشتہ دو ماہ میں ہاوٴسنگ فنانسنگ کی منظوریوں میں 117 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق جون 2026ء سے اب تک 53 ہزار 100 سے زائد ہاوٴسنگ درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں، منظورشدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 313 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے، یہی نہیں 45 ارب روپے سے زائد قرضے جاری بھی کیے جا چکے ہیں اور قرضوں کی تقسیم میں 120 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے جبکہ سالانہ چار لاکھ نئے گھروں کی ضرورت پڑتی ہے اور اپنا گھر پروگرام کے تحت اس فنانسنگ سے تعمیراتی شعبے، سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کو فروغ ملے گا روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری بھی بڑھے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل