Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ پمز میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، وزیرصحت اور سیکریٹری اپنی نگرانی میں اسپتال کی بہتری کیلیے اقدامات کریں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کرغستان سے وطن واپس پہنچتے ہی وزرات صحت کے امور اور پمز آتشزدگی واقعے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، سیکریٹری ہیلتھ کپٹن (ر) محمد محمود اور پمز اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان شریک تھے۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو شعبہ صحت کے حوالے سے بریفنگ جبکہ پمز آتشزدگی واقعے کے حوالے سے جاری تحقیقات پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیرِ اعظم کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے وزیرِ صحت اور سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ دونوں متبادل دنوں میں پمز اسپتال میں اپنی ذاتی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنی نگرانی میں اسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کروائیں۔
وزیراعظم نے پمز اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کی بہتری اور تمام تر حفاظی اقدامات کا اطلاق یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت کرتے ہوئے شعبہ صحت میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل