Loading
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیزکرنے اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت اقتصادی امورکے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احدچیمہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کے درمیان ملاقات میں پاکستان ریلوے میں ادارہ جاتی اصلاحات، ایم ایل ون سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اے ڈی بی کے نائب صدر نے پاکستان ریلویزمیں ادارہ جاتی اصلاحات کیلیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز دی۔
ادھر نائب صدر ینگ منگ یانگ نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں کہاکہ پائیدار ترقی کی جانب منتقلی کے دوران مالیاتی نظم و ضبط برقراررکھناضروری ہے، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کیلیے اے ڈی بی کی مسلسل معاونت قابلِ تحسین ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل