Loading
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے راولپنڈی پولیس میں کڑا احتساب جاری ہے، 30 اگست کو تھانہ گوجرخان میں شہری پر تشدد اور ناروا سلوک کرنے والے پولیس کانسٹیبل احتشام کو محکمہ سے ڈسمس کر دیا گیا۔
پولیس اہلکار نے تھانے میں دو فریقین میں سے ایک فریق کے ایک شخص کے چہرے پر جوتے مارے تھے۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل اور کلوز لائن کیا تھا، جبکہ کانسٹیبل کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی تھی۔
سی پی او کے مطابق انکوائری کے بعد کانسٹیبل احتشام کو محکمہ سے ڈسمس کر دیا گیا ہے۔
سی پی او نے کہا کہ شہریوں سے ناروا سلوک یا تشدد برداشت نہیں، تشدد یا ناروا سلوک کی شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل