Thursday, September 03, 2026
 

سات روزہ وقفے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

 



عالمی و مقامی مارکیٹوں میں 7 روزہ وقفے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی نوعیت کا اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 112ڈالر کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4ہزار 427ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوئی۔ ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 11ہزار 200روپے کی بڑے اضافے سے 4لاکھ 65ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام قیمت 9ہزار 602روپے کے اضافے سے 3لاکھ 98ہزار 864روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 185روپے کے اضافے سے 7ہزار 044روپے کی سطح پر آگئی، فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 159روپے کے اضافے سے 6ہزار 039روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل