Loading
عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ اور حالیہ فلم ’دھرندھر‘ سے شہرت پانے والے آر مادھون کے ایک شوق نے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں تھری ایڈیٹس کے ’’فرحان‘‘ نے بتایا کہ جب وہ ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے اور گھر پر زیادہ وقت گزار رہے تھے تو نامیاتی کاشت کاری کے بارے میں پڑھنا شروع کیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ آج کل کمرشل بنیادوں پر جدید کاشت کاری کے طریقوں سے اگائی جانے والی سبزیوں میں کیمیکلز اور جینیاتی تبدیلیوں کے خدشات نے انھیں گھر پر سبزیاں اگانے کی طرف راغب کیا۔
اداکار آر مادھون نے بتایا کہ نامیاتی کاشت کاری کا تجربہ کامیاب اور خوشگوار رہا اور ان کا ٹیرس گارڈن اب موسم کے مطابق گھر کی تقریباً 70 فیصد سبزیوں کی ضرورت پوری کر لیتا ہے۔
کھیرا، ٹماٹر سے بروکلی تک سب کچھ!
اداکار کی گھریلو کاشت میں بینگن، بھنڈی، ٹماٹر، بروکلی، کھیرے اور دیگر موسمی سبزیاں شامل تھیں۔ وہ آب پاشی کے لیے ڈرِپ سسٹم استعمال کرتے ہیں جس سے عام طریقے کے مقابلے میں انتہائی کم پانی خرچ ہوتا تھا۔
بنجر زمین کو بھی سرسبز بنا دیا
گھر کی بالکونی تک محدود نہ رہنے والے آر مادھون نے اپنے بھائی سبایوگن کے ساتھ مل کر تامل ناڈو کے پالنی کے قریب ایک بنجر زمین کو بھی دوبارہ قابلِ کاشت بنایا اور وہاں ناریل کا باغ قائم کیا۔
اداکار آر مادھون کے مطابق زمین کو دوبارہ سرسبز ہوتے دیکھنا ان کی زندگی کے سب سے زیادہ اطمینان بخش تجربات میں سے ایک تھا۔
SEO ٹائٹل:
بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے اپنے ممبئی گھر کی بالکونی کو نامیاتی فارم میں تبدیل کر دیا تھا جہاں وہ گھر کی تقریباً 70 فیصد موسمی سبزیوں کی ضرورت پوری کرتے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل