Loading
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کے تقریباً ایک سال بعد اپنے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ لباس اور سلور بلونڈ بالوں میں نظر آئیں مگر مداحوں کی توجہ ان تصاویر سے زیادہ ان کے کیپشن نے حاصل کر لی۔
گلوکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس کے حوالے سے ’سنگل‘ لکھا، جسے ان کی جانب سے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق قرار دیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
آئمہ بیگ اور معروف فیشن برانڈ راستہ کے سی ای او زین احمد نے گزشتہ برس اگست میں نجی تقریب میں شادی کی تھی، دونوں کا نکاح کینیڈا میں ہوا تھا جس کی تصاویر بھی گلوکارہ نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
شادی سے قبل بھی دونوں اپنے تعلق کے حوالے سے کھل کر اظہار کرتے رہے تھے مگر حالیہ عرصے میں آئمہ بیگ کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں۔
اب گلوکارہ کی جانب سے خود کو ’سنگل‘ قرار دینے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں جبکہ زین احمد کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ آئمہ بیگ کے ایک تازہ انسٹاگرام کامنٹ نے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل اور علیحدگی کی قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’سنگل کا مطلب سنگل ہی ہوتا ہے‘۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل