Friday, September 04, 2026
 

یوم دفاع و شہدا؛ کشمیری نوجوانوں کا شہدا و غازیوں کی قربانیوں اور وطن سے وفاداری کو سلام

 



یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے کشمیری نوجوانوں کی جانب سے شہدا اورغازیوں کی قربانیوں اور وطن سے وفاداری کو سلام پیش کیا جا رہا ہے۔ آزادجموں وکشمیرکےنوجوانوں نے وطن کی سلامتی، خودمختاری اور قومی اتحاد کے لیے بھرپورکردارادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آزادجموں وکشمیر کے نوجوانوں نے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، کردار،نظم و ضبط اور قومی اتحاد کے ذریعے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے۔ ستمبر1965میں لاہورسے چونڈہ تک قوم اور مسلح افواج نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ کشمیری نوجوان نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید سمیت تمام شہداء کی قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔ 1965 کی جنگ میں کشمیر کے محاذ پر پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا ۔ بھارتی پراکسیزاور فتنہ  پرورعناصر کے خلاف لڑنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ کشمیری نوجوان  کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کرتا ۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی سلامتی کے عزم کا عکاس ہے ۔ کشمیری نوجوانوں نےدشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ اور قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کابھی اعادہ کیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل