Loading
حکومت نے جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔
پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام میں بڑی اصلاحات کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا اور قیمتوں کا فارمولہ مارکیٹ سے منسلک کرنیکی تجویز پیش کی گئی۔
اجلاس میں ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے جھٹکوں سے نمٹنے کیلئے قواعد وضع کرنیکا فیصلہ بھی کیا گیا، اور نرخ کے اتار چڑھاؤ سے صارفین کو تحفظ دینے پر زور دیا گیا۔
پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایف ای ایم کا نیا طریقہ کار بھی منظور کرلیا گیا، جس کے تحت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے جون 2027 کا عبوری ہدف مقرر کرلیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل