Loading
سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے آل پاکستان بین الصوبائی انٹر پولیس ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
ہفتہ سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سمیت آزاد کشمیر پولیس کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ چیمپئن شپ کا فائنل 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سندھ اسپورٹس بورڈ کے سربراہ و ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ ہوں گے۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اولمپئن حنیف خان اور سعید آرائیں ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔
اولمپئن وسیم فیروز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ ڈاکٹر ایس اے ماجد اسٹنںٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر علی قائم خانی آرگنائزنگ سیکریٹری، جاوید اقبال ڈپٹی آرگنائزنگ سیکریٹری ہوں گے۔
دیگر آفیشلز میں ذوالفقار حسین امپائرز منیجر، محمد فیضان، مزمل حسین، امتیاز الحسن، علی جعفری، محمد راشد، شاکر علی، اسد ظہیر، عروج خان اور ڈاکٹر قمر ٹیکنیکل آفیشلز جبکہ محمد عرفان، فہد علی، رضوان خان، شہباز احمد، ندیم سلطان امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
اعجاز الدین چیئرمین جیوری آف پینل ہوں گے جبکہ گلفراز احمد خان، شعیب رفعت، عبد الخالق اور شاہ رخ شیخ جیوری آف اپیل کے ممبر ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل