Friday, September 04, 2026
 

پاکستان نے اڈہ سراج نارووال مندر سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کردیے

 



پاکستان نے اڈہ سراج نارووال مندر کے حوالے سے بھارتی الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اڈہ سراج نارووال میں ہندو مندر سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے مندر سے متعلق دعوے جھوٹے اور سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈہ سراج مندر کی عمارت 21 جولائی کو موسلادھار بارشوں کے باعث متاثر ہوئی۔ مقامی حکام نے بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے کر مندر کی بحالی کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کا حقائق مسخ کرنا اور سستی سیاسی چالوں کا سہارا لینا شرمناک ہے۔ بھارت کی حقائق مسخ کرنے کی کوششیں اقلیتوں پر ظلم کے بدترین ریکارڈ سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں۔ بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں حملوں سے دنیا بخوبی آگاہ ہے، جہاں  ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کو مسلمان، سکھ اور مسیحی برادریوں کے خلاف مظالم پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل