Loading
بھارتی فوج کو میدانِ جنگ کے ساتھ ساتھ داخلی نظام، تربیت اور سکیورٹی اقدامات میں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے.
مودی کے انتہا پسند ایجنڈا پر کاربند بھارتی فوج کی ناقص تربیت اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے.
بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سابق بھارتی فوجی شیوانند ریڈی نے زمین الاٹمنٹ کے تنازع میں تاخیرسے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کی کوشش کی.
سابق بھارتی فوجی گزشتہ 20 سال سے دفاعی اہلکاروں کیلئے مختص زمین کے حصول کیلئے کوشش کررہا تھا.
بھارتی جریدہ دی نیوانڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ سال صرف بھارتی فوج کے ادارے سی آرپی ایف میں 59 اہلکاروں نے مایوسی اورذہنی دباو کے باعث اپنے زندگی کاخاتمہ کیا.
بھارتی میڈیا نیوز 18 کے مطابق بھارتی شہر ہریانہ میں فوجی تربیتی مشق کے دوران 5 بھارتی فوجی دریا میں بہہ گئے، 2 تاحال لاپتہ ہیں.
رپورٹس کے مطابق تربیتی مشق کے دوران فنی خرابی پیدا ہونے سے کشتی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی، بھارت کے علاقہ سکندرآباد میں فوجی تنصیب سے چاررائفلوں سمیت دیگر ہتھیار کی چوری نے سکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھا دیے.
ملزمان نے انتہائی سیکیورٹی والے احاطے میں داخل ہو کرفوجی اسلحہ ذخیرہ کرنے والے مقام تک با آسانی رسائی حاصل کی.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل