Friday, September 04, 2026
 

ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں

 



پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی منفرد ڈھولکی تھیم برتھ ڈے پارٹی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے تقریب کی پس پردہ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ ہانیہ عامر نے رواں برس فروری میں اپنی سالگرہ روایتی مایوں اور ڈھولکی کے انداز میں منائی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تھی۔ اداکارہ نے اب تقریب کے تقریباً 6 ماہ بعد انسٹاگرام پر دوبارہ اس کی رینڈم اور ان دیکھی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔         View this post on Instagram                       ہانیہ نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی زندگی کی خوش مزاجی اور شوخی برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔ یاد رہے کہ اس تقریب کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ہانیہ عامر کے ڈانس نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی تھی اور دونوں کے درمیان دوبارہ قربت کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل