Friday, September 04, 2026
 

ڈیفنس تشدد واقعہ؛ انکوائری کمیٹی کی ایس ایس پی فدا جانوری کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی سفارش

 



کراچی میں پیش آنے والے ایک وائرل واقعے کی اعلیٰ سطحی انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانواری کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے آئی جی سندھ کو ارسال کردی جس میں متاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمہ فوری طور پر جھوٹا قرار دے کر ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ابتدائی ایف آئی آر متاثرہ خاندان کے خلاف مریم نامی خاتون کی مدعیت میں درج کی گئی تھی، جن کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ وہ ایس ایس پی جانواری کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ الزام تھا کہ مذکورہ خاتون نے کورنگی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں متاثرین پر حملہ کیا۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں متاثرہ خاندان کے خلاف تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن کو ہدایت دی ہے کہ کیس کو "بی کلاس" میں ختم کیا جائے۔ رپورٹ میں مریم، ان کے بیٹے، بیٹی اور واقعے کے وقت موجود پولیس اہلکاروں کے خلاف نیا مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔  مزید برآں، ایس ایچ او درخشاں انسپکٹر راشد علی، اے ایس آئی آفتاب منگی، انویسٹی گیشن آفیسر ایس آئی پی عمران اور چار کانسٹیبلز کے خلاف غیر قانونی گرفتاری، سی سی ٹی وی کیمروں کی توڑ پھوڑ اور جانبداری برتنے پر سخت محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل