Friday, September 04, 2026
 

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوںگے

 



حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے مذاکرات 7 ستمبر(پیر) کو ہوں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور مذاکراتی ٹیم کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بات چیت آگے بڑھائی جائے گی۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیا الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت کی سنجیدگی اور رفتار اہم ہے، اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور کتنے وقت میں مسئلہ حل کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے، احتجاج اور جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے، جماعت اسلامی کے دھرنے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے اور ان کے مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل