Friday, September 04, 2026
 

ایشین گیمز: اولمپئنز اصلاح الدین اور حسن سردار جیوری آف اپیل شامل

 



پاکستان کے سابق ہاکی کپتان اولمپئین اصلاح الدین اور اولمپئین حسن سردار کو ایشین گیمز 2026 کے ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بطور ممبر جیوری آف اپیل شامل کرلیا گیا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان میں منعقد ہونے والے گیمز کے لیے دونوں اولمپینز کو ہاکی میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ممبر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اولمپئین حسن سردار 1982 میں طلائی تمغہ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھے جبکہ اصلاح الدین صدارتی اعزاز (نشان امتیاز ) پانے والے واحد ہاکی اولمپئین ہیں۔ یاد رہے کہ اولمپئین اصلاح الدین 1970، 1974 اور 1978 ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ اصلاح الدین کی قیادت میں پاکستان نے 1978 میں چار ٹورنامنٹ جیت کر گرینڈ سلام مکمل کیا تھا۔ اولمپئین اصلاح الدین 1990 میں ایشین ہاکی الیون کے کوچ و منیجر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اصلاح الدین اور حسن سردار پاکستان کی عبوری قومی ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل