Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لندن روانہ ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی مریم نواز خصوصی طیارے پر لندن روانہ ہوئیں، مریم نواز شریف لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گی۔
ذرائع نے کہا کہ مریم نواز شریف چھوٹی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گی، مریم نواز کی چھوٹی بیٹی نے برطانوی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد مریم نواز بیٹی کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوں گی، مریم نواز کا دورہ لندن پرائیویٹ نوعیت کا ہوگا، دورہ لندن کے دوران مریم نواز کی سیاسی ملاقاتیں متوقع نہیں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل