Loading
کوریا کیخلاف سیریز اور ایشین گیمز کے لیے قومی ہاکی اسکواڈ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کرنے والا اسکواڈ ہی کوریا کے لیے روانہ ہوگا، بعد ازاں یہی اسکواڈ ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ والے اسکواڈ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے۔
دوسری جانب کوریا ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان قومی سینئر ہاکی ٹیم کے پری ایشین گیمز ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
قومی ٹیم 6 ستمبر سے 14 ستمبر تک کوریا کا دورہ کرے گی جہاں وہ آنے والے ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کوریا کی قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ سیشنز اور تین پریکٹس میچز میں حصہ لے گی۔
شیڈول کی تفصیلات کے مطابق 5 ستمبر کو قومی ٹیم پاکستان سے کوریا کے لیے روانہ ہوگی اور 6 ستمبر کو منزل پر پہنچے گی جبکہ
7 ستمبر کو جوائنٹ ٹریننگ سیشن ہوگا اور 8 ستمبر کو پہلا پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد 9 اور 10 ستمبر کو بھی جوائنٹ ٹریننگ سیشن ہوگا جبکہ 11 ستمبر کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔
12 ستمبر کو ایک اور جوائنٹ ٹریننگ سیشن کے بعد 13 ستمبر کو تیسرا پریکٹس میچ ہوگا جبکہ 14 ستمبر کی رات کوریا سے وطن واپسی ہوگی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اس ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کے اہم ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل