Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عہدہ رہے نہ رہے نئے صوبوں کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں۔
لاہور میں قومی پالیسی مکالمہ کے عنوان سے جاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واحد شہر ہے جسے کوئی بجٹ نہیں ملتا،سی ڈی اے اپنی زمینیں بیچ کر سسٹم چلاتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا بلوچستان میں کوئٹہ، کے پی کے میں پشاور ، پنجاب میں لاہور اور سندھ میں کراچی جیسا کوئی شہر ہے؟ میرے خیال سے جو مئیر ہوتا ہے، وہ عام آدمی کے مسائل زیادہ بہتر جانتا ہے، میں اب اس سے پیچھے نہیں ہٹنے والا، نئے مئیر تو آئیں گے، اگر عوام کی بہتری کے لیے نئے انتظامی یونٹس ضروری ہیں اور عوام بھی یہی چاہتی ہے تو پھر اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ری سیٹ یا نظام سے متعلق بیان میں میرا اشارہ نہ کسی سیاسی جماعت کی طرف تھا نہ ہی کسی سیاسی بندوبست کی طرف میں نے اس نظام کے ری سیٹ کی بات کی جو 79 سے چل رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 5ویں کلاس کا بچہ عام جملے بھی نہیں پڑھ پاتا یہ ہمارے ایجوکیشن کا حال ہے، میں اس نوکری پر رہوں یا نا رہوں، میں اس چیز سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،چاہے جو بھی نتیجہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے کا کام آئین کے اندر رہ کر کرنا ہے۔ نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت کو نہیں بلکہ عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے۔ اگر پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ نئے انتظامی یونٹس بنیں تو وہ ہر صورت بننے چاہییں، لیکن اگر عوام نہیں چاہتی تو یہ یونٹس نہیں بننے چاہییں۔
ایڈمنسٹریٹو یونٹ سے متعلق آجکل بہت جذباتی تقاریر ہورہی ہیں، پلیز اس پر جذباتی نہ ہوں، یہ ایسی چیز نہیں ہے جو کل پرسوں ہونے جارہی ہے،یہ صرف اس صورت میں ہوگی اگر عوام چاہے گی،اس میں آپ کی رائے میٹر نہیں کرتی عوام کی رائے اہمیت رکھتی ہے،سارے ریلیکس رہیں۔
#Live: Interior Minister @MohsinnaqviC42 is addressing National Policy Dialogue in Lahorehttps://t.co/jNLi4uTThi
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) September 5, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل