Saturday, September 05, 2026
 

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آؤٹ سورس ملازمین کی کم ازکم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

 



پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے آؤٹ سورس ملازمین کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی اے اے نے آؤٹ سورس ملازمین کی نئی کم از کم اجرت کے نفاذ کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سیکیورٹی اور دیگر آؤٹ سورس ملازمین کو کم ازکم 40 ہزار 700 روپے ماہانہ ملیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی اے اے میں نئی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2026 سےہوگا، موجودہ اور توسیع شدہ آؤٹ سورس معاہدوں پر نئی کم سےکم اجرت لاگو ہوگی۔ پی اے اے کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے ملازمین کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے اے نے تمام آؤٹ سورس کنٹریکٹرز کو نئی اجرت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سےکم ازکم اجرت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل