Saturday, September 05, 2026
 

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا  ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

 



ویمنز ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں  کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو فیلڈنک کی دعوت دی۔ Unchanged team for today's match ????????#PAKvIND | #AsiaCup | #BackOurGirls pic.twitter.com/6Bhc3xsVmX — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026 روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم  کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ مبینہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور امِ ہانی  بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل